ڈاکو نقدی اورموبائل لوٹ کرفرار

ڈاکو نقدی اورموبائل لوٹ کرفرار

ننکانہ صاحب (خبر نگار)تھانہ منڈی فیض آباد کے علاقہ میں ورکشاپ سے ڈاکوہزاروں روپے اور موبائل چھین کرفرار ہوگئے ۔

بھٹو کالونی کے قریب افتخار کھرل اپنی ٹریکٹر ورکشاپ پر موجود تھا کہ دو ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا اورگن پوائنٹ پر افتخار سے 15ہزار و موبائل فون اور دو گاہکوں کو نصیر سکنہ کنیانوالہ کہوہ سے 3 ہزار جبکہ زاہد سکنہ چاچکے گل سے 7ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں