ریلوے ملازمین کی ادائیگیوں کا آغاز

ریلوے ملازمین کی ادائیگیوں کا آغاز

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) پاکستان ریلویز میں ملازمین کی سال ہا سال سے زیرِ التوا ادائیگیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

کلاس فور ملازمین کے 8 سال سے واجب الادا ٹریولنگ الاؤنس ،واجبات کی ادائیگی کے لیے 7 کروڑ روپے جاری کردیئے گئے ۔ ریلوے کنٹریکٹرز کو بھی 29 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی گئی۔ ملازمین کی تنخواہ کا چیک بھی ایڈوانس میں سٹیٹ بینک بھیج دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں