بجٹ سے قبل مزدور تنظیموں نے مطالبات پیش کردیئے

بجٹ سے قبل مزدور تنظیموں نے مطالبات پیش کردیئے

مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے :تنظیموں کی مشترکہ اجلاس

لاہور(خبر نگار)نئے مالی سال 2026-27 کی آمد سے قبل مزدور تنظیموں نے حکومت کے سامنے اپنے مطالبات پیش کر دیے ۔ صنعتی مزدور اتحاد پاکستان اور یونائیٹڈ پاکستان لائزن کونسل کے مشترکہ اجلاس میں مزدوروں کے حقوق، کم از کم اجرت اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے سے متعلق متعدد مطالبات سامنے لائے گئے ۔اجلاس کی صدارت شیخ محسن الیاس نے کی جبکہ بلال احمد سیال، محمد شفیق خان، ناصر محمود، جمشید سیال اور دیگر لیبر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کی جائے جبکہ نیم ہنر مند اور ہنر مند کیٹیگریز کو بھی بحال کیا جائے ۔ رہنماؤں نے کم از کم اجرت کے نوٹیفکیشن سے ٹرانسپورٹ اور کھانے کی رقم نکالنے کی پالیسی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔مزدور تنظیموں نے ریٹائرڈ ورکرز کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے اور ای او بی آئی پنشن کو کم از کم اجرت کے برابر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں