بلدیاتی شعبے کیلئے 250ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار

بلدیاتی شعبے کیلئے 250ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار

لوکل گورنمنٹ کے آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کیلئے 56کروڑ رکھنے کی تجویز

لاہور (عمران اکبر )آئندہ مالی سال کیلئے بلدیاتی شعبے کیلئے 250 ارب روپے کا مجوزہ بجٹ تیار ۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو 2026/2027میں خود مختار کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے ،2027۔28 میں بجٹ 271ارب روپے تک بڑھایا جائے گا،لوکل گورنمنٹ کے آئی ٹی مانیٹرنگ سسٹم کیلئے 56کروڑ مختص ،قلعہ کی دیواروں کی تعمیروبحالی کیلئے 30کروڑ روپے ،شالامار باغ کی بحالی کیلئے 20 کروڑروپے ، اولڈ سٹی میں تاریخی دیواروں کی بحالی اوردلکش لاہور منصوبے کیلئے 5 ،5 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ،مسجد وزیر خان بارہ دری کیلئے 3 کروڑ ،مقبرہ جہانگیر کی تزئین وآرائش کیلئے 5 کروڑ ، شاہدرہ یادگاری کمپلیکس کیلئے 13 کروڑ ،سات قدیم مقامات کی بحالی کیلئے 20 کروڑ ، ٹولنٹن مارکیٹ انڈرگراؤنڈ پارکنگ منصوبے کیلئے 78 کروڑروپے رکھنے کی تجویز ہے ۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی خودمختاری کیلئے قانون سازی مکمل اور بلدیاتی اداروں کو مالی خودمختاری دینے کے لیے اقدام کئے جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں