پنجاب اسمبلی :اقلیتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کی قرارداد جمع

پنجاب اسمبلی :اقلیتوں کیلئے  ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کی قرارداد جمع

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں اقلیتوں کیلئے مختص ترقیاتی فنڈز کی تقسیم میں شفافیت، میرٹ اور آبادی کے تناسب کو یقینی بنانے کیلئے قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد حکومتی اقلیتی خاتون رکن اسمبلی شکیلہ جاوید کی جانب سے جمع کرائی گئی جس پر پانچ ارکان اسمبلی کے دستخط بھی موجود ہیں۔ قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اقلیتوں کیلئے مختص حکومتی ترقیاتی فنڈز آبادی کے تناسب سے تقسیم کیے جائیں ۔

 ترقیاتی فنڈز کے اجرا اور استعمال میں اقلیتی ارکان اسمبلی سے بامقصد مشاورت کو یقینی بنایا جائے جبکہ فنڈز کی تقسیم کے سابقہ طریقہ کار کو فوری طور پر بحال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں