شیخوپورہ:دواوباش نوجوانوں کی 11 سالہ بچی سے زیادتی
لوگوں نے ایک ملزم پکڑ لیا، پولیس نے چھوڑ دیا، متاثرہ خاندان سراپا احتجاج
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ مکی روڈ پر 2اوباش نوجوانوں نے ایک محنت کش اﷲ توکل کی 11سالہ بیٹی کو اغوا کرکے قریبی کھیتوں میں لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے شور پر اہل علاقہ نے ایک ملزم شہزاد کو پکڑ کر اس کی درگت بنانے کے بعد حجام سے اس کے سر کے بال منڈوا دئیے ، تاہم چوکی فیروز وٹواں میں تعینا ت اے ایس آئی حیات اﷲ نے ملزم شہزاد کو گرفتار کرنے کی بجائے فرار کروا دیا اور الٹا حجام دلاور کو گرفتار کرلیا ۔بعدازاں اسے بھی رشوت لیکر چھوڑ دیا، جبکہ مقدمہ کے اندراج میں بھی صرف ایک ملزم کی زیادتی کا ذکر کرنے کے علاوہ وقوعہ کے گواہوں کا ایف آئی آر میں ذکر تک نہ کیا اور نہ ہی تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں آ سکی۔ جس پر محنت کش خاندان سراپا احتجاج بن گیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ،آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔