ارشد ہاشمی سے افضال حیدر کی ملاقات ، سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

 ارشد ہاشمی سے افضال حیدر کی ملاقات  ، سیاسی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی کے سینئررہنما بزرگ سیاستدان پیر سید ارشد ہاشمی سے سٹی صدر میاں افضال حیدر نے ملاقات کی اورشہر کی سیاسی و انتظامی اور تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پیر سید ارشد ہاشمی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن فسطائی ہتھکنڈوں سے مرعوب ہونے والے نہیں ،ہم انتقامی کارروائیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اپنے جمہوری و آئینی حقوق کے تحت اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ اس وقت ملک میں کسی جماعت کی نہیں بلکہ دو روایتی سیاسی خاندانوں کی حکومت ہے ، ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب کو ٹک ٹاک پر چلایا جا رہا ہے ۔عوام حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ پی ٹی آئی کے اصولی موقف کے ساتھ کھڑی ہے اور بانی پی ٹی آئی کو اپنا حقیقی مسیحی و نجات دہندہ سمجھتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں