وکلاء کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کورسز کا آغاز کردیاگیا:شہباز ورک

 وکلاء کیلئے ووکیشنل ٹریننگ کورسز  کا آغاز کردیاگیا:شہباز ورک

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے صدر چودھری شہباز احمد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء کیلئے وکالت کے ساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ کیلئے بھی پہلی بار کورسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔۔

 جو کہ خواتین وکلا ء کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس سلسلہ میں حکومتی سطح پر بھی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ووکیشنل کورسز کا بنیادی مقصد نوجوان وکلاء کو ہنر مند بنا کر انہیں اپنی صلاحیتوں سے مستفید ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہو ں نے یہاں جنرل سیکرٹری آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ اور سینئر قانون دان منور حسین چودھری کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں