ڈی ایس کا ریلوے سٹیشن کا دورہ ، عملے کو مزید صفائی کی ہدایت
لاہور(اے پی پی)ڈی ایس پاکستان ریلوے لاہور انعام اﷲ نے ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا اور عیدالاضحی کے بعد مسافروں کے ممکنہ رش کے پیشِ نظر کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈی ایس ریلوے نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ذریعے آؤٹ سورس کی گئی صفائی کے انتظامات کا خصوصی معائنہ کیا اور سٹیشن پر صفائی ستھرائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے متعلقہ عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پلیٹ فارم نمبر 2 اور پلیٹ فارم نمبر 5 پر نصب ٹھنڈے پانی کے کولروں کا بھی معائنہ کیا۔