ابراہیمی معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرانیکی سازش :جمعیت اہلحدیث

ابراہیمی معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرانیکی سازش :جمعیت اہلحدیث

امید ہے ، کوئی بھی اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریگا :عبدالغفور راشد

 لاہور(سیاسی نمائندہ) نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث اور اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے پہلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،مملکت سعودی عرب اور پاکستان نے ابراہیمی معاہدہ مسترد کرکے امت اسلامی کے مؤقف کی ترجمانی ہے ۔ابراہیمی معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرانے کی سازش ہے ۔ فلسطین، فلسطینیوں کا ہے ، انہیں ان کی اپنی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔گریٹر اسرائیل کا منصوبہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ کوئی بھی اسلامی ملک اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا،جن ممالک نے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کئے ہیں، انہیں بھی دستبردار ہوجانا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے اسرائیل اس وقت تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے ۔امریکی صدر ٹرمپ کے مکاری اور بلیک میلنگ پر مبنی بیانات سے واضح ہوگیا کہ امریکہ کی ترجیح عالمی امن نہیں ،اسرائیل کا تحفظ ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ظالمانہ پالیسیوں نے امریکہ کی ظاہری طاقت کو شکست میں تبدیل کردیا ہے ، امریکی صدر نے امریکہ کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔رسوائی اس کا مقدر بن چکی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں