ایل سی ڈبلیو یو :انٹر فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے 8جون آخری تاریخ
لاہور( خبر نگار ) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں انٹر میڈیٹ فرسٹ ائیر میں داخلے کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی جاری ہے جس کیلئے 8 جون آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
یہ داخلے 9 ویں کلاس کے رزلٹ کی بنیاد پر آفر کئے جا رہے ہیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ریگولر پروگرامز میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، جنرل سائنس، کمپیوٹر سائنسز، ہوم اکنامکس، ہیومینیٹیز اور کامرس کے مضامین شامل ہیں جبکہ سیلف سپورٹ (ایوننگ) پروگرامز میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، کمپیوٹر سائنس، کامرس اور ہیومینیٹیز گروپس میں داخلے دیے جائیں گے ۔ امیدوار اپنی درخواستیں اور اس حوالے سے واجبات آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔