لیسکو قصور:مئی میں صارفین پر 36 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا انکشاف

لیسکو قصور:مئی میں صارفین  پر 36 کروڑ روپے کا اضافی  بوجھ ڈالنے کا انکشاف

قصور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) قصور کا مبینہ بڑا اسکینڈل سامنے آگیا ہے۔ مئی کے مہینے میں صارفین پر 36 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

 واپڈا کی اندرونی رپورٹس کے مطابق مبینہ کرپشن، نااہلی، بجلی چوری اور لائن لاسز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے ضلع بھر کی مختلف سب ڈویژنز میں صارفین کو بلوں میں زائد یونٹس چارج کیے گئے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس اضافی بلنگ نے گھریلو اور تجارتی صارفین کو شدید مالی مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ متاثرہ صارفین نے نیپرا، وفاقی وزارتِ توانائی اور لیسکو ہیڈکوارٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا شفاف آڈٹ کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں