چربی ، آلائشوں سے آئل بنانے کا نیٹ ورک پکڑا گیا

چربی ، آلائشوں سے آئل بنانے کا نیٹ ورک پکڑا گیا

کارروائی ننکانہ کے گائوں وکیل والا میں کی گئی، 320کلو چربی، آلائشیں ضبط

ننکانہ صاحب (خبر نگار )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ننکانہ صاحب میں عیدالاضحی کے فوری بعد فوڈ فراڈ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چربی اور قربانی کی آلائشوں سے مضر صحت آئل تیار کرنے کا گھناؤنا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر وکیل والا گاؤں میں چھاپہ مار کارروائی کی گئی، جہاں غیر قانونی طور پر خوردنی آئل تیار کرنے کا سلسلہ جاری تھا۔ کارروائی کے دوران 320 کلو چربی اور آلائشیں برآمد کر کے ضبط کر لی گئیں۔چھاپے کے دوران ملزموں بابر اور بلال کے خلاف جعلسازی اور فوڈ قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موقع پر موجود مواد اور ریکارڈ کی جانچ کے دوران چربی سے تیار کیے جانے والے آئل میں لازمی کیمیکل اور مطلوبہ دستاویزات بھی موجود نہیں تھیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا نے کہا کہ مضر صحت آئل تیار کرنے والے عناصر انسانی صحت سے کھیل رہے ہیں، جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں