بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے : پاکستان بزنس فورم
ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے :چیف آرگنائزر
لاہور(آئی این پی )پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ فورم کے چیف آرگنائز احمد جواد نے کہا کہ انتخابات کے بعد حکومت کا تیسرا بجٹ ہے ، اس بجٹ میں حکومت معاشی سمت واضح کرے ۔ احمد جواد نے مزید کہا کہ اس وقت ریجن میں ہماری کاروباری لاگت 34 فیصد سے زیادہ ہے ، توقع ہے کہ آنے والا بجٹ گروتھ کی طرف ہوگا، موجودہ ٹیکسز میں کمی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی مایوسی کا شکار ہے ، کاروبار بند ہو رہے ہیں۔ احمد جواد نے کہا کہ کاروبار بند ہونے سے بزنس کمیونٹی کو بچا لیا جائے ۔ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے ، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس بلوں کے یونٹ کو مسابقتی ریٹ پر لایا جائے تاکہ بلز برداشت ہوسکیں۔