کمشنر کا ہڈیارہ اور برکی کا دورہ، ڈینگی سرویلنس کا جائزہ

کمشنر کا ہڈیارہ اور برکی کا دورہ، ڈینگی سرویلنس کا جائزہ

ڈینگی لاروا کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی کوتاہی کی گنجائش نہیں :محمد علی اعجاز

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی تعبیر اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر بہترین انتظامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل صدر کے علاقوں ہڈیارہ اور برکی روڈ کا ایک جامع اور طویل فیلڈ دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈینگی سرویلنس، سہولیات بازار اور مریم نواز ہیلتھ کلینک کی آپریشنل کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ اس اعلیٰ سطحی معائنے کا بنیادی مقصد انتظامی اقدامات اور عوامی توقعات کے درمیان موجود فاصلے کو ختم کرنا اور سرکاری وسائل کے ثمرات براہِ راست عام آدمی تک پہنچانا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ڈپٹی کمشنر نے دوٹوک الفاظ میں تنبیہ کی کہ ڈینگی لاروا کی مانیٹرنگ میں کسی قسم کی کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں اور فیلڈ ڈیوٹی میں سستی یا غیر حاضری دکھانے والے افسران و اہلکار کڑے احتساب کیلئے تیار رہیں۔ معاشی ریلیف کے حوالے سے کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے برکی روڈ پر قائم سہولیات بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اشیائے ضروریہ کی وافر فراہمی اور معیار کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود خریداروں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا ۔ صحت کے شعبے میں مریم نواز ہیلتھ کلینک کے معائنے کے دوران انہوں نے ادویات کے اسٹاک اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ رورل ہیلتھ سینٹرز میں جان بچانے والی ادویات کی بلا تعطل فراہمی اور ڈاکٹروں کی سو فیصد حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں