پیرا اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کی اسامیوں کے تحریری امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) اور پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کی مختلف اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔
سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کئے ۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی ضلع ننکانہ صاحب میں سارجنٹ کی 9 اسامیوں کے لیے 17 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ضلع قصور میں سارجنٹ کی 12 اسامیوں کے لیے 34 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ضلع لاہور میں سارجنٹ کی 65 اسامیوں کے لیے 32 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے ۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی راولپنڈی ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی 39 اسامیوں کے لیے 39 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں ای۔ ایس۔ ای۔ کی 54 اسامیوں کے لیے 51 امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث 3 اسامیاں خالی رہ گئی ہیں۔تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر جلد اپ لوڈ کیے جائیں گے ۔