جے یوآئی رہنما مولانا محمد عارف انتقال کرگئے
لاہور(سیاسی نمائندہ)جمعیت علماء اسلام تحصیل کینٹ لاہور کے نائب امیر ممتاز دینی و سماجی شخصیت مولانا محمد عارف انتقال کرگئے ۔
وہ گزشتہ دنوں روڈ ایکسڈنٹ کے باعث جنرل ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ مولانا محمد عارف کی نماز جنازہ بوڑھ والی ہڈیارہ لاہور میں ادا کر دی گئی، جس کے بعد مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نماز جنازہ میں جے یو آئی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احمد احرار، مولانا حافظ عبدالرحمن،مولانا محمد یوسف حنفی، شاہد اسرار صدیقی، مولانا محمد یعقوب فیض، جنرل سیکرٹری حافظ محمد یوسف، ترجمان مولانا ظاہر شاہ، مولانا عبدالواحد، عبدالستار اور دیگر قائدین و کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔