روڈا کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،دفاتر مسمار
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )روڈا انتظامیہ کا غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،متعد د دفاتر مسمار کردئیے ۔
شعبہ بلڈنگ اینڈ ڈویلپمنٹ کنٹرول کے زیر نگرانی آپریشن ڈپٹی ڈائریکٹرز نے کیا۔روڈاٹیم نے بابو صابو تھیم پارک دفاتر کو بھاری مشینری سے ہٹا دیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر روڈا کے مطابق جعلی ہاؤسنگ سکیم کے متاثرین کارروائی کیلئے حکومت کو درخواست دیں۔