واسا ملازمین کوٹہ پلاٹ نہ دینے پرایل ڈی اے کو معاملہ حل کرنیکی ہدایت

واسا ملازمین کوٹہ پلاٹ نہ دینے پرایل  ڈی اے کو معاملہ حل کرنیکی ہدایت

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جاوید اقبال وینس نے ملازمین کو کوٹہ پلاٹ نہ دینے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو معاملہ 60 روز میں قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کر دی۔

محمد سرور و دیگر کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ 2008 میں قرعہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کی گئی ،جس میں واسا ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ،ہائیکورٹ نے واسا ملازمین کو شامل کرکے قرعہ اندازی کرنے کا حکم دیا ،ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالتی حکم کے باوجود دوبارہ قرعہ اندازی نہیں کرائی ،عدالت ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں