تھانوں میں شہریوں کے داخلے کیلئے بائیومیٹرک لازم قرار
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر کے تھانوں میں شہریوں کے داخلے کیلئے نئے ایس او پیز نافذ کیے گئے ہیں جس کے مطابق ہر شہری کو تھانے میں داخل ہونے سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروانا ہوگی ۔
جاری کئے گئے مراسلے کے مطابق ڈی آئی جی آئی ٹی پنجاب کی جانب سے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔