لیسکو ملازمین کیلئے حاضری کا جدید نظام نافذ کرنے کا فیصلہ
ہیڈ کوارٹرز، آئی ٹی ، عزیز ڈویژن ، الطاف کالونی پائلٹ منصوبے میں شامل
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو میں ملازمین اور افسروں کی حاضری کا جدید نظام نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،اس ضمن میں جدید ایپ کے ذریعے حاضری کے پائلٹ منصوبے کا آغاز کردیا، لیسکو ای ایس ایس موبائل ایپ کے ذریعے اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم 4 دفاتر میں نافذ، لیسکو ہیڈ کوارٹرز، آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ، عزیز بھٹی ڈویژن اور الطاف کالونی سب ڈویژن پائلٹ منصوبے میں شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرلیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا ادارے میں ڈیجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور،ان کا کہنا ہے کہ لیسکو ای ایس ایس ایپ شفافیت مؤثر نگرانی اور بہتر انتظامی کارکردگی کو یقینی بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد نظام کو مرحلہ وار دیگر دفاتر تک توسیع دی جائے گی۔