ریونیو بورڈ کیلئے 52ارب، زراعت 16ارب9کروڑ مختص

ریونیو بورڈ کیلئے 52ارب، زراعت 16ارب9کروڑ مختص

جاری منصوبوں کیلئے 56کروڑ،لاہور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے 12کروڑ رکھے گئے

لاہور (عمران اکبر )بورڈ آف ریونیو پنجاب کیلئے مجوزہ بجٹ میں 52ارب کی روپے مختص کرنے کی تجویز ،بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئی ترقیاتی سکیموں کا بجٹ کا حجم 1703 کروڑ روپے تیار کر لیا گیا، جبکہ محکمہ زراعت کیلئے 16ارب 9 کروڑ روپے کا مجوزہ بجٹ مختص کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 7 اضلاع میں ریکارڈ ڈیجیٹل ہوگا جس کیلئے 9 کروڑ روپے مختص ،بہاولنگر اور بہاولپور میں 53 کروڑ روپے سے دیہی سڑکوں اور لنکس کی تعمیر ،لاہور میں 12کروڑ روپے سے انٹیگریٹڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم قائم ،پنجاب بھر میں ڈی سی، اے ڈی سی اور کمشنر دفاتر کی تعمیر و بحالی کیلئے 50 کروڑ روپے سے زائد مختص،بورڈ آف ریونیو پنجاب کے جاری منصوبوں کیلئے 55 کروڑ 98 لاکھ روپے جاری کئے گئے ۔ادھر محکمہ زراعت کیلئے 16ارب 9 کروڑ روپے کا مجوزہ بجٹ مختص ، کسانوں کو بڑاریلیف دیا جائے گا ۔لینڈ لیولنگ کیلئے ایک ارب 55 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں