سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین کی وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات

 سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین  کی وفاقی وزیر مواصلات سے ملاقات

لاہور(سیاسی نمائندہ)سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین پرنس منصور بن محمد السعود نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے علاوہ موٹرویز اور اہم منصوبوں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی بزنس کونسل کو پاکستان کے تیزی سے پھیلتے ہوئے انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی باضابطہ دعوت دی اور خاص طور پر ملک بھر میں جاری نئی موٹرویز اور اہم ٹرانسپورٹ نیٹ ورکس کی تعمیر کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں