433 ارب کی 25ہزارکنال سرکاری اراضی واگزار :ڈی جی نیب

433 ارب کی 25ہزارکنال سرکاری اراضی واگزار :ڈی جی نیب

پنجاب میں کامیابی کے بعد اسی طرز پر سندھ میں بھی ٹاسک فورس قائم :پریس کانفرنس

لاہور (اپنے سٹی رپورٹرسے ) ڈائریکٹر جنرل نیب مرزا فاران بیگ نے کہا ہے کہ سرکاری اراضی کے تحفظ، واگزاری اور شفاف تصرف کو یقینی بنانے کے لیے قائم ٹاسک فورس میں نیب کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ،چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی قیادت میں نیب لاہور نے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہو ئے 433ارب روپے مالیت کی 25,444کنال سرکاری اراضی واگزار کرا کے ریاستی تحویل میں واپس لائی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب صوبائی سطح پر جبکہ چیئرمین نیب قومی سطح پر ٹاسک فورس کی نگرانی کر رہے ہیں، پنجاب میں کامیابی کے بعد اسی طرز پر سندھ میں بھی ٹاسک فورس قائم کی جا چکی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں اس کے قیام کا عمل جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسٹیٹ ایسیٹس ٹاسک فورس کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر جنرل نیب نے کہا کہ پنجاب میں اس کامیاب آپریشن کے دوران بورڈ آف ریونیو پنجاب، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مؤثر بین الادارہ جاتی تعاون کے ذریعے وسیع سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں