کرسچین طالبہ کی بازیابی، درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنیکا حکم
لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے کرسچین طالبہ کی بازیابی درخواست پر دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔۔
،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی،ایڈووکیٹ مریم عائشہ شیرازی درخواست گزار فوزیہ کی جانب سے پیش ہو کر بتایا کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کر دیا ہے ،رجسٹرار آفس نے درخواست کو ملتان بینچ میں دائر کرنے کا اعتراض عائد کیا ہے ،درخواست گزار فیصل آباد کے رہائشی ہیں،درخواست لاہور ہائیکورٹ لاہور بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا جائے۔ ،عدالت نے دفتری اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو کل سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کی بیٹی اسلامیہ کالج عید گاہ روڈ فیصل آباد میں زیر تعلیم ہے ،گھر واپسی پر سات مئی 2026 کو اغوا کر لیا گیا،لڑکی منیرہ نامی خاتون کے پاس بورے والا میں موجود ہے ،منیرہ ایک مسلم خاتون جبکہ درخواست گزار کرسچین ہے ،بورے والا میں رہائشی خاتون منیرہ بی بی سے کوئی تعلق نہیں ہے ،عدالت بیٹی کو بازیاب کرانے کا حکم دے۔