تحصیل ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات ناکافی ہونے کاالزام

تحصیل ہسپتال میں علاج معالجے کی  سہولیات ناکافی ہونے کاالزام

لاہور ( این این آئی)چغتائی برادری کے سربراہ نعیم احمد چغتائی نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کو مبینہ طور پر ایک سوچی سمجھی پالیسی کے تحت بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو روزمرہ زندگی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

 تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات ناکافی ہیں، جس پر شہری مسلسل پریشانی کا شکار ہیں۔کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ماڈل ہسپتال بھی مکمل طور پر فعال ہونے کے بجائے محض ایک ریفر سنٹر کی صورت اختیار کر چکا ہے ، جس سے عوام کو مطلوبہ طبی سہولیات میسر نہیں آ رہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں