محکمہ خوراک:ریگولر پالیسی کے تحت71ارب کا مجوزہ بجٹ

محکمہ خوراک:ریگولر پالیسی کے تحت71ارب کا مجوزہ بجٹ

صوبائی سطح پر کابینہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سالانہ ریلیز پلان منظور کرے گی،ذرائع

لاہور (عمران اکبر )محکمہ خوراک نے مالی سال 2026-27 کے ریگولرپالیسی کے تحت 71 ارب 48 کروڑ روپے بجٹ کی تجویز،مالی سال 2026/27میں گندم کی خریداری تاحال تین لاکھ میٹرک ٹن تک ہو سکی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پنجاب پاسکو سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاسکو سے دس لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کی منظوری دی ۔ذرائع کے مطابق صوبائی سطح پر کابینہ کی اعلیٰ سطحی کمیٹی سالانہ ریلیز پلان منظور کرے گی ،گندم پالیسی کے لیے 71.48 ارب روپے ضرورت ہوگی۔مالی سال 2026-27 گندم زخیرہ کرنے میں سزائیں، نگرانی کا نظام وسیع کرنے کی تجویز ،آئی ٹی کا استعمال، بجٹ اور فیلڈ سپرویژن کا عمل شامل کرنے کی تجویز ،گندم پالیسی کی خلاف ورزی پر سکیورٹی ضبط ،ٹھیکے کے وقت جمع کرائی گئی بینک گارنٹی ضبط کرنے کی تجویز ،حکومت کو ہونے والے مالی نقصان کی وصولی کرائی جانے کی تجویز،انتظامی حکم پر ایگریمنٹ کینسل اور سول و فوجداری مقدمات چلائے جانے کی تجویز گندم کی ریلیز ستمبر 2026سے مارچ 2027تک کرنے پر آمادگی کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق مارکیٹ کا ریٹ 3500 سے اوپر گیا تو کسان کا حق محفوظ رکھنے کی تجویز ،مارکیٹ میں گندم کا ریٹ فی من 42سو روپے ہونے سے سرکاری خریداری نہ ہونے کے برابر ہے لہذا حکومت پالیسی میں گندم پر سبسٹڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں