ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے

 ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے

جوہر ٹائون کا 72 سالہ شبیر فیروزپور روڈ پر کارفٹ پاتھ سے ٹکرا نے پرچل بساموٹرسائیکل سوار الیاس گوجرانوالہ روڈ اورنامعلوم شخص سرگودھا روڈ پر حادثہ کاشکار

قصور،شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،دوزخمی ہوگئے ۔مین فیروزپور روڈ پراقبال نگر کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا نے سے 72 سالہ شخص سر پر شدید چوٹیں لگنے سے موقع پر دم توڑگیا جسکی شناخت چودھری شبیر کے نام سے ہوئی اور وہ جوہر ٹائون لاہور کا رہائشی تھا۔ گوجرانوالہ روڈ پر کوٹ رنجیت انٹر چینج کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار الیاس جاں بحق اسکا ساتھی اشرف شدیدزخمی ہوگیا۔لاہور سرگودھا روڈ پر ریسکیو آفس کے قریب گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔پولیس کے مطابق مرنیوالے کی شناخت نہ ہوسکی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں