قصور:10 ناجائز کمرشل عمارتیں سیل
قصور(نمائندہ دنیا)قصور میں غیر قانونی تعمیرات اور ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی، 10 کمرشل عمارتیں سیل کردی گئیں۔
میونسپل آفیسر پلاننگ نے لینڈ یوز کنورژن اور بلڈنگ پلان منظوری فیس کی عدم ادائیگی پر زیرِ تعمیر 10 کمرشل عمارتوں سمیت پیرو والا روڈ پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سکیم کا دفتر بھی سیل کر دیا ۔ سڑکوں اور انفراسٹرکچر کو بھی مسمار کر دیا گیا ۔