محرم : طبی خدمات کی مؤثر نگرانی کیلئے تمام اضلاع کو خصوصی ٹاسک تفویض
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے محرم الحرام کے دوران طبی خدمات کی مؤثر نگرانی کے لیے تمام اضلاع کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا ہے ۔
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ صحت کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے تمام سی ای او ہیلتھ نے آن لائن شرکت کی۔ سیکرٹری صحت پنجاب سمیت متعلقہ افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔