عاشورہ : آئی جی کی زیر صدارت اجلاس، سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کا حکم
لاہور(سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں عاشورہ کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں عاشورہ کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب محمد علی نیکوکارا نے صوبہ بھر کے سکیورٹی پلان، انتظامات اور فیلڈ تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ عاشورہ محرم الحرام کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی جائے ۔