ساندہ :ٹرانسفارمر پھٹنے سے ایک شخص جھلس گیا

ساندہ :ٹرانسفارمر پھٹنے  سے ایک شخص جھلس گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے ساندہ چاندنی چوک میں ٹرانسفارمر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص شدید جھلس گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ٹرانسفارمر پھٹنے سے گرم آئل ایک شخص پر گر گیا، جس کے باعث وہ تقریباً 35 فیصد جھلس گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو موقع پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کو مزید اور بہتر علاج کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جہاں اسے ایڈوانس طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں