غیر قانونی ادویات کی فروخت پر 8 سال قید، 3کروڑ جرمانہ
لاہور( کورٹ رپورٹر)غیر قانونی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ ،چیئرپرسن ڈرگ کورٹ لاہور نے ایک اور اہم مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے ملزم محمد عدیل کو غیر قانونی ادویات فروخت کرنے کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر 3 کروڑ 2 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ اور 8 سال قید بامشقت، کی سزا سنا دی ،مقدمہ عزیز بھٹی ٹاؤن ایریا کے ڈرگ انسپکٹر ولید جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ، پراسیکیوٹر ندیم ظفر اور جوہر داؤد علی رضا نے عدالت کے روبرو دلائل دئیے ۔