13سالہ گھریلوملازمہ لاپتہ ، اغواکامقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال کے علاقہ سے 18 جون کو 13 سالہ گھریلو ملازمہ کے لاپتہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔کم عمر ملازمہ اپنی پھوپھی کے ہمراہ ایک معمر خاتون کی دیکھ بھال پر مامور تھی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پاکپتن کے رہائشی محمد ارشد(والد) کی مدعیت میں لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گھریلو ملازمہ کی تلاش کے لئے نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو اکٹھا کیا گیا۔ فوٹیج میں لڑکی گھر سے نکلتے وقت اپنا سامان بھی ساتھ لے جا رہی تھی۔لاپتہ لڑکی کی تلاش کیلئے ہسپتالوں، چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور تحفظ مراکز کو آگاہ کر دیا گیا۔