پی کے ایل آئی : 10وے سویپ لیونگ ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ چین کامیابی سے مکمل
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر نے ٹرانسپلانٹیشن کے شعبے میں ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کے پہلے 10-وے سویپ لیونگ ڈونر لیور ٹرانسپلانٹ چین کامیابی سے مکمل کرلئے۔
جس کے نتیجے میں 10 مریضوں کو زندگی بچانے والے لیور ٹرانسپلانٹس فراہم کیے گئے ۔جراحی مہارت، جدید طبی جدت اور غیرمعمولی ہم آہنگی کے اس منفرد مظاہرے میں تمام 10 پروسیجرز صرف 24 گھنٹوں کے اندر مکمل کیے گئے ۔ اس اقدام نے 10 ایسے ڈونر-ریسیپینٹ جوڑوں، جو طبی طور پر ایک دوسرے سے مطابقت نہیں رکھتے تھے ۔