گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

گلی میں کھیلتی بچی سے نازیبا  حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر )7سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے صبح کے وقت گلی میں کھیلتی ہوئی بچی کو اپنے پاس بلایا اور نازیبا حرکت کی۔

ملزم معصوم بچی سے نازیبا حرکت کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔مغلپورہ پولیس نے درجنوں کیمروں کی مدد سے ملزم کا مکمل روٹ ٹریس کر کے اسے گرفتار کرلیا اور ملزم ناصر خان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں