رشتہ کے تنازع پر خاتون وکیل کی والدہ کو فون پر دھمکیاں

رشتہ کے تنازع پر خاتون  وکیل کی والدہ کو فون پر دھمکیاں

کامونکے (نامہ نگار )رشتہ کے تنازع پر خاتون وکیل کی والدہ کو فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مدینہ ٹاؤن کی اریبہ ارشد ایڈووکیٹ کی منگنی بنوں کے مصدق خان سے ہوئی جو کسی وجہ سے ٹوٹ گئی۔ گزشتہ روز مصدق خان نے فون کرکے اریبہ ارشد کی والدہ کو گالی گلوچ کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں