اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت کی زیر نگرانی فلیگ مارچ

اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت  کی زیر نگرانی فلیگ مارچ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر پسرور ثنا شرافت کی زیر نگرانی محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔

فلیگ مارچ میں رینجرز، پولیس، پیرا فورس، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب، میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا کو یقینی بنانا، عوام میں احساسِ تحفظ پیدا کرنا اور بین الادارہ جاتی تعاون کا مظاہرہ کرنا تھا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ثنا شرافت نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں