کرنٹ لگنے سے لائن مین کی ہلاکت، ایس ڈی او معطل

کرنٹ لگنے سے لائن مین کی  ہلاکت، ایس ڈی او معطل

لاہور (اے پی پی) تین روز قبل واپڈا لیسکو سٹی سب ڈویژن رینالہ خورد کا لائن مین محمد اکبر بھٹی جو دورآن ڈیوٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔

محمد اکبر کی موت کے بعد مبینہ طور پر مقامی واپڈا حکام اور پرائیوٹ افراد نے واویلا شروع کردیا تھا کہ محمد اکبر بھٹی ہارٹ اٹیک کے باعث جاں بحق ہواہے لیکن متوفی واپڈا ملازم کی موت کے اسباب اور حقائق مسخ کرنے کی تمام افوائیں دم توڑ گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں