2ڈکیت گینگز کے 5ارکان گرفتار 15لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

2ڈکیت گینگز کے 5ارکان گرفتار 15لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

قصور،الہ آباد،تلونڈی(خبرنگار،نمائندگان دنیا، نامہ نگار)قصور کے علاقوں مصطفی آباد اور الہ آباد سے 2ڈکیت گینگز کے 5ارکان کو گرفتار کرکے 15لاکھ کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

 تھانہ الہ آباد پولیس نے ڈکیت گینگ کے گینگ کے سرغنہ عثمانی عرف عثمانی اور اس کے ساتھی بلال کو پکڑ کر ان کے قبضے سے 6 لاکھ روپے نقدی، ایک موٹر سائیکل، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کیا۔ مجموعی برآمدگی کی مالیت تقریباً ساڑھے 7 لاکھ روپے ہے ۔ادھر مصطفی آباد میں ابراری ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار۔مین فیروز پور روڈ پر راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ابراری ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتارکرکے 8لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں