عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے :علما
امام عالی مقام کی حق و صداقت کا پرچم قیامت تک لہراتا رہے گا
راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ محمد ارشد رضوی خطیب اعظم لاہور ،علامہ عثمان امین چشتی نے محلہ چراغ پورہ مرکزی مسجد مدنی میں زیر نگرانی علامہ قاری محمد امجد رضا طاہری ،زیر صدارت علامہ عطاء المصطفی جمیل چشتی منعقدہ محفل شان ذکر اہل بیت رسول ؐ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین ؓ نے اپنی اور خاندان کی قربانی سے اسلام کو نئی روح بخشی انکی لازوال قربانیوں کی بدولت حسینیت کا علم ہمیشہ کے بلند اور یزید کا دفن ہوا حسینیت نے حق پر ڈٹ جانے کو ترجیح دی حضرت امام حسین نے اسلام کا پرچم بلند کردیا امام عالی مقام امام حسین کی حق و صداقت کا پرچم قیامت تک لہراتا رہے گا، باطل قوتیں یزید کی طرح روز مرتی رہیں گی، عالم اسلام کو کفر کے مقابلے میں ڈٹ جانا چاہیے ۔