یوم عاشور پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

یوم عاشور پر سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے

43جلوس برآ مد ، 38مجالس عزا منعقد ہونگی ،3مرکزی جلوس بھی شامل

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )یومِ عاشور، شہدائے کربلا کی عظیم یاد اور حضرت امام حسینؓ و رفقائے شہادت کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے سرکل وزیرآباد میں 10 محرم الحرام کے موقع پر 43جلوس برآمد ہوں گے جبکہ 38مقامات پر مجالسِ عزا منعقد کی جائیں گی۔ ضلعی و مقامی انتظامیہ نے عزادار وں کی جان و مال کے تحفظ اور پرامن ماحول کو یقینی بنانے کیلئے سکیورٹی کے جامع انتظامات مکمل کر لئے ہیں مجموعی طور پر 43جلوسوں میں 27 لائسنسی اور 16روایتی جلوس شامل ہیں۔ مجالسِ عزا کیلئے بھی سکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ، وزیرآباد شہر کے 3 مرکزی جلوس امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ، امام بارگاہ قصرِ سکینہ (مہاجرین)اور امام بارگاہ حسینیہ الزہرا شاہ صدق سے برآمد ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں