شمالی چھاؤنی:مقتول کی لاش سڑک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ

شمالی چھاؤنی:مقتول کی لاش سڑک پررکھ کر احتجاجی مظاہرہ

ایس پی کینٹ کی انصاف کی یقین دہانی پر ورثا نے احتجاج ختم کردیاگیا

لاہور(کرائم رپورٹر )شمالی چھاؤنی کے علاقے میں ملزم اصغر ڈوگر کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 32 سالہ عبد الرحمان کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ۔ورثا نے لاش ضرار شہید روڑ پر رکھ کر ملزم کی عدم گرفتاری پر احتجاج کیا۔اس نے عبدالرحمان کو قتل کیا ۔ملزم کئی روز سے عبدالرحمان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔پولیس کی طرف سے ملزمان اصغر ڈوگر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ملزم نے عبدالرحمان کو صرف کریانے کا سامان نہ دینے پر قتل کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف فراہم کرائیں۔ بعداازاں ایس پی کینٹ کی انصاف کی یقین دہانی پر ورثا نے احتجاج ختم کر دیا۔ عبدالرحمان کو گزشتہ روز ملزم اصغر ڈوگر نے فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں