قصور:وارد اتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی ، سامان سے محروم
ڈاکوئوں نے اللہ وسایا سے 1 لاکھ، عمران سے 1 لاکھ ، 3 موبائل چھین لئے
قصور(خبرنگار )کوٹ سدھارا اور سیال گاؤں کے پاس ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے ، موٹرسائیکل اور موبائل فون چھین لیے ۔ تلونڈی میں 3 ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کراللہ وسایا سے 1 لاکھ روپے اور موبائل، عمران سے 1 لاکھ روپے اور 3 عدد موبائل، غلام رسول سے 10 ہزار روپے اور موبائل، جبکہ نواب، شہزاد اور ارحم سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیے ۔ تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے سیال گاؤں کے پاس غلام حسین سے ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر گوہر ہٹھاڑ کی طرف فرار ہو گئے ۔