ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم پکڑا گیا

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں  میں ملوث ایک ملزم پکڑا گیا

لاہور(کرائمرپورٹر)ڈولفن سکواڈ اور پی آر یو نے گزشتہ ہفتے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

 ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 9 اشتہاری، 24 عادی مجرمان اور 4 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور میگزین برآمد کی گئی۔، جبکہ 9 مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو متعلقہ تھانوں میں بند کر کے 45 افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں