خون کا عطیہ کرنے کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک

خون کا عطیہ کرنے کی اہمیت  اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک

لاہور( این این آئی)بلڈ ڈونیشن سوسائٹی امیر الدین میڈیکل کالج کے زیر اہتمام لاہور جنرل ہسپتال میں آگاہی واک کاانعقاد کیا گیا۔

آگاہی واک میں پرنسپل پی جی ایم آئی فاروق افضل ، ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر طیبہ گل ملک، پروفیسر فرحان رشید، پروفیسر نازش ثقلین، پروفیسر شندانہ طارق، ڈاکٹر عبدالعزیز، میڈیکل سٹوڈنٹس اور ہیلتھ پروفیشنلز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایک تندرست شخص کا عطیہ کردہ خون کسی بھی حادثے یا ایمرجنسی میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا مریض کے لیے نئی زندگی کا پیغام بن سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں