3,700 لیٹر ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ تلف

3,700 لیٹر ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ تلف

3 ملزم گرفتار ،مقدمات درج ،کارروائی کے دوران گاڑی اور ایک پلنجر زیر تحویل

لاہور (این این آئی) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 3,700 لیٹر ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ تلف کر دیا، جبکہ 3ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔فوڈ سیفٹی ٹیم پتوکی نے ملتان روڈ نزد حلیب فوڈ گاڑی کو روک کر دودھ کی جانچ کی۔ موقع پر کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ کے دوران دودھ کے مقررہ معیار پر پورا نہ اترا، جس کے بعد نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ۔ لیبارٹری رپورٹ میں دودھ ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری ثابت ہونے پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 2,000 لیٹر مضر صحت دودھ موقع پر ہی تلف کر دیا۔ کارروائی کے دوران گاڑی اور ایک پلنجر قبضے میں لے لیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 1,700 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کر دیا، گاڑی اور ایک پلنجر قبضے میں لے لیا جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں