لالہ زار :سیوریج خراب، گلیوں میں گندا پانی ،مکین پریشان

لالہ زار :سیوریج خراب، گلیوں میں گندا پانی ،مکین پریشان

متعدد شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش بڑھ گئی

لاہور(آن لائن)لالہ زار کالونی کی 80 فٹ روڈ پر سیوریج کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے ، جہاں گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔مقامی افراد کے مطابق سیوریج لائنیں بند ہونے کے باعث گندا پانی گھروں کے باہر کھڑا رہتا ہے ، جس سے نہ صرف روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں بلکہ شہریوں کو آمدورفت میں بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھڑے گندے پانی سے تعفن اور بدبو پھیل رہی ہے ، جس کے باعث ماحول آلودہ ہو چکا ہے ۔ بچوں، بزرگوں اور مریضوں کے لیے گلیوں اور سڑکوں سے گزرنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے ۔اہلِ علاقہ کے مطابق متعدد بار متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو شکایات درج کرائی گئیں، تاہم مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر عملی اقدام نہیں کیا گیا، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔مکینوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے ، بند سیوریج لائنوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کرانے اور مسئلے کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں