ریکارڈ سفٹنگ عمل ادھورا،گرین سرٹیفکیٹ اجرا میں مشکلات کاخدشہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کے زیر انتظام ہاؤسنگ سکیموں کے ریکارڈ کی سفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کا عمل مقررہ اہداف کے باوجود تاحال مکمل نہ ہو سکاجس سے یکم جولائی سے گرین سرٹیفکیٹ اجرا میں مشکلات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے نے اپریل 2025 میں ریکارڈ سفٹنگ اور ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے کیلئے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ ابتدا میں 85ہزار فائلوں کی سفٹنگ کی گئی باقی ریکارڈ مرحلہ وار منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیاتاہم تمام کوششوں کے باوجود فائلوں کی تعداد صرف1لاکھ 30ہزار تک پہنچ سکی ۔باقی 30ہزار فائلوں کی سفٹنگ اور جانچ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔ بعض فائلیں مسنگ جبکہ متعدد ریکارڈ انوینٹری میں شامل نہیں ۔ریکارڈ کی عدم دستیابی پر 30ہزار سے زائد پلاٹوں پر انتقال اور قبضے کی کارروائیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں اورشہریوں کو طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ایل ڈی اے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ریکارڈ سفٹنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ، یکم جولائی تک مکمل کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔