سبک رفتار ٹرین پر چھاپہ ، بغیر ٹکٹ سفرپر مسافروں سے 81ہزار وصول

سبک رفتار ٹرین پر چھاپہ ، بغیر ٹکٹ  سفرپر مسافروں سے 81ہزار وصول

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے لاہور عبداللہ ارشد کالاہور سے راولپنڈی جانے والی (103اپ)سبک رفتار ٹرین پر اچانک چھاپہ۔۔

، بغیر ٹکٹ مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 81ہزار 540روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیئے گئے ۔ ڈی سی او نے ٹرین میں صفائی ، ٹائلٹس میں پانی سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ سروسز میں مزید بہتری کی ہدایات دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں